مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے حضرت امام حسن علیہ السلام کی شب ولادت باسعادت کی مناسبت سے فارسی ادبیات کے اساتید اور شعراء نے ملاقات کی۔ اس نورانی محفل کا آغاز نماز مغرب و عشا کی اذان سے قبل ہوا ، مغرب و عشا کی اذان کے بعد حاضرین نے نماز مغرب و عشا رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی اور اس کے بعد حاضرین نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ہمراہ روزہ افطار کیا ۔ روزہ افطار کرنے کے بعد اس نورانی محفل کا سلسلہ جاری رہا اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں بعض جوان شعراء نے بہترین اشعار پیش کئے۔ اس نورانی محفل ميں 100 سے زائد ایرانی اور غیر ایرانی شعراء نے شرکت کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے حضرت امام حسن علیہ السلام کی شب ولادت باسعادت کی مناسبت سے فارسی ادبیات کے اساتید اور شعراء نے ملاقات کی۔
News ID 1890688
آپ کا تبصرہ